ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران کےخلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیاں صرف اور صرف صہيونی رياست کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے عالم میں جبکہ صیہونی حکومت کے پاس تین سو ایٹمی وارہیڈز ہیں امریکہ دوسرے ملکوں کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے سے روک رہا ہے۔ادھر لبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ کے حامی دھڑے کےسربراہ علی فیاض نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہيونی رياست کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اب گذشتہ برسوں سے زیادہ طاقتور ہے اور سیاسی، سماجی ، و ثقافتی سطح پر ترقی کر رہی ہے۔...........
/169